ایسی ٹی شرٹ جس میں کوئی سیال مادہ جذب نہیں ہوسکتا

Last Updated On 07 May,2018 03:45 pm

'' ایبلی'' ملبوسات کا ایک برانڈ ہے، اس برانڈ کی ایک حیرت انگیز پراڈکٹ یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس پر پانی یا پسینے کا کوئی اثر نہیں ہوتا

لاہور(نیٹ نیوز) یہ پراڈکٹ ایک لیکوِڈ ریزِسٹنٹ ٹی شرٹ ہے ۔یہ ٹی شرٹ بنی تو 100 فیصد کاٹن سے ہے ، مگر اس کاٹن کے کپڑے پر ایک خاص قسم کا کیمیکل استعمال کیا گیا ہے ۔ فیلیئم نامی یہ کیمیکل ٹی شرٹ کے کپڑے پر پانی یا کسی بھی سیال مادے کا اثر آنے سے روکتا ہے ۔

ایک اور ناقابل یقین بات یہ بھی ہے کہ ان سب چیزوں کے باوجود کپڑے کی نرمی برقرار رہتی ہے۔ اس شرٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کسی قسم کا دھبہ یا نشان پتہ نہ چلنے کی وجہ سے اسے لمبے عرصے تک دھوئے بغیر پہنا جاسکتا ہے۔ لوگوں نے ایک ہفتے تک یہ لیکوِڈ ریزِسٹنٹ شرٹ پہنی اور اس کے بعد بھی شرٹ دیکھ کر یہ نہیں کہا جاسکتا تھا کہ اسے اتنے دن تک استعمال میں رکھا گیا ہے ۔

پسینہ آنے یا پانی گر جانے پر شرٹ کا کپڑا بھاری اور نم ضرور ہوتا تھا مگر دیکھنے میں وہ مکمل طور پر خشک لگتا تھا اس کے علاوہ شرٹ میں پسینے کی کوئی بو موجود نہیں تھی۔