فیس بک سٹیٹس بار میں صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اضافہ

Last Updated On 17 May,2018 08:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک کی جانب سے ویب سائٹ میں بڑی تبدیلی، صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

فیس بک انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور فیس بک سٹیٹس بار میں خاموشی سے اس کا اضافہ کردیا ہے، جس کا اکثر بلکہ کروڑوں افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا۔ ویب سائٹ نے سٹیٹس بار میں جی آئی ایف بٹن کا اضافہ کیا ہے۔

اب صارفین کے لیے سٹیٹس پر براہ راست اینیمٹڈ تصویر کے اضافے کو ممکن بنانے کے لیے نیا بٹن پیش کیا گیا ہے۔ فیس بک پر اینیمیٹڈ یا GIF تصاویر کو پوسٹ اس وقت کیا جاسکتا تھا جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اپنی پسند کی تصویر کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی فیس بک پوسٹ کو شیئر کریں۔ مگر اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنے سٹیٹس بار پر کلک کریں تو نیچے GIF بٹن نظر آجائے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔