نیویارک (دنیا نیوز ) دنیا کی امیر ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پہلی پبلک کمپنی بن گئی جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی، آئی فون ،آئی پیڈ اور دوسری الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی کی مالیت دس کھرب ڈالر اس وقت ہوئی جب نیویارک سٹاک ایکسچینج میں صبح کو ہونے والی تجارت میں اس کے شیئر کی قیمت دو سو سات ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
دس کھرب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیوں ایمیزون اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سال 2007 میں پہلے آئی فون کی رونمائی کے بعد سے ایپل کمپنی کے شئیرز میں گیارہ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔