نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات کو متاثر کرنے والے 32 اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس اور صفحات کو سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک کا امریکی انتخابات کو متاثر کرنے والے مشتبہ اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 32 مشتبہ اکاؤنٹس اور صفحات کو ہٹا دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹس کے بنانے والوں کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔
اکاؤنٹس کے بنانے والوں نے اپنی شناخت کو چھپانے کی کافی کوشش کی ہے اور بہت سارے اکاؤنٹس بنارکھے ہیں۔ فیس بک حکام کے مطابق ان میں سے ایک صفحے کو 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس فالو کر رہے ہیں۔