فٹبال کھیلنے سے بزرگوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں:تحقیق

Last Updated On 31 July,2018 01:53 pm

ڈنمارک (نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک اور یونیورسٹی آف فیریو آئی لینڈز کے ماہرین نے کہا ہے کہ فٹ بال کھیلنے کا عمل بوڑھے افراد کی ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔

 

تحقیق کے مطابق ایک جانب تو اس سے قلبی صحت بہتر ہوتی ہے تو دوسری جانب ہڈیوں کی مضبوطی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈنمارک سدرن یونیورسٹی کے پروفیسر میگنی موہر نے بتایا اول تو بڑھاپے میں ہڈیاں بھربھری ہو جانے کے باعث ان میں فریکچر کی شرح بڑھ جاتی ہے اور دوم ٹائپ ٹو ذیابیطس یا ذیابیطس کے کنارے پہنچنے والے بزرگوں میں اس کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔

اس ضمن میں فٹبال کھیلنے اور مناسب غذا سے ہڈیوں کے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ درمیانی عمر اور ضعیف افراد اگر فٹبال کھیلیں تو وہ ذیابیطس جیسی خطرناک بیماری سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔