لاہور(نیٹ نیوز) امریکہ کے سکول کی ایک طالبہ سورج سے الرجی کی بیماری میں مبتلا ہے۔ میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کیٹلن مک انوکھی بیماری میں مبتلا ہیں جو لاکھوں میں ایک کو لاحق ہوتی ہے۔
کیٹلن کی والدہ ان پر سن کریم لگانے کیساتھ ساتھ ان کو گلوز اور دیگر لباس پہناتی ہیں تاکہ ان کی جلد پر سورج کی شعاعیں نہ پڑ سکیں۔ اگر وہ احتیاطی لباس پہنے بغیر سورج کی شعاعوں میں نکل جائیں تو ان کی جلد 90 سیکنڈ میں شدید نوعیت کی جل سکتی ہے چاہے برفباری ہی کیوں نہ ہورہی ہو۔
واضح رہے زیرو ڈرما پِگمنٹوسم نامی بیماری میں مبتلا مریضوں کو جلد کا کینسر ہونے کے 10 ہزار گُنا امکانات لاحق ہوتے ہیں۔