امریکی خاتون اول میلانیا کا ٹینیسی چلڈرن ہسپتال کا دورہ، بچوں کیساتھ کھیل کھیلے

Last Updated On 28 July,2018 11:13 am

ٹینیسی: (دنیا نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ٹینیسی میں بچو ں کے ہسپتا ل کا دورہ کیا اور بچوں کےساتھ مختلف کھیل کھیلے۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بچوں کےساتھ بچی بن گئیں، ٹینیسی کے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو سرپرائزدیا، ببلز بنائے اور بچوں کےساتھ گپ شپ بھی کی۔ بچے بھی میلانیا ٹرمپ کے ساتھ گھل مل گئے، امریکی خاتون اول نے میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔