جوہانسبرگ (دنیا نیوز )بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ آمد پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مودی دہشتگرد اور گو مودی گو کے نعرے لگائے، مقامی لوگوں نے بھی کشمیریوں کا ساتھ دیا۔
دنیا کی پانچ اقتصادی طور پر ابھرتے ہوئے ملکوں کی تنظیم برکس کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر سینڈٹون کنونشن سنٹر کے باہر سینکڑوں افراد نے بھرپور احتجاج کیا۔
کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں پر ڈھائے مظالم کے مناظر دکھائے گئے۔