بی بی سی نے عمران کی جگہ وسیم اکرم کو دکھانے پر معافی مانگ لی

Last Updated On 26 July,2018 08:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام نیوز نائٹ میں عمران خان سے متعلق پروگرام کے آغاز میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں عمران خان کی جگہ وسیم اکرم کو دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کے بعد پروگرام کے میزبان نے غلطی کا اعتراف کیا اور ادارے کی جانب سے معافی مانگی ۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی‘ نے 25 جولائی کی شب اس وقت بڑی غلطی کر دی جب انہوں نے ایک پروگرام میں تحریک انصاف عمران خان کی کامیابیوں اور زندگی پر ایک مختصر ڈاکیومینٹری نشر کی گئی تھی۔ اگرچہ اس ڈاکیومینٹری میں حقائق کو مسخ نہیں کیا گیا، تاہم اس ڈاکیومینٹری میں عمران خان کی جگہ ان کے ساتھ کرکٹر سابق کپتان وسیم اکرم کو دکھایا گیا۔

 پروگرام میں عمران خان کی جگہ وسیم اکرم کی تصاویر دکھانے پر لوگوں نے پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جلد ہی پروگرام کے میزبان ایون ڈیوس کو احساس ہوگیا کہ انہوں نے غلطی کردی۔ نشریاتی ادارے نے پروگرام کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بی بی سی نیوز نائٹ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈاکیومینٹری میں جس باؤلر کو دکھایا وہ عمران خان نہیں بلکہ وسیم اکرم تھے۔