سپین: (دنیا نیوز) ہسپانوی کوسٹ گارڈز کی کارروائی، سمندر میں پھنسے مزید 135 افراد کوبچا لیا گیا۔ شمالی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ہسپانوی کوسٹ گارڈز کی کارروائی، سمندر میں پھنسے مزید 135 افراد کو بچا لیا۔ تارکین وطن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا۔ ایک ہفتے کے دوران ہسپانوی کوسٹ گارڈز کی جانب سے 1180 تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔