لاہور: (دنیا نیوز) فیس بک کے بعد ٹوئٹر پر بھی خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مہنگا پڑگیا، شیئرز اکیس فیصد تک گر گئے۔
سوشل میڈیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، فیس بک کے بعد ٹوئٹر بھی زوال کا شکار ہو گیا۔ مئی سے اب تک سات کروڑ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاون مہنگا پڑ گیا، مارکیٹ میں اکیس فیصد شیئرز ایک دن میں ہی گر گئے۔
کمپنی نے قابل اعتراض مواد اور غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر نو کروڑ اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر کا ماہانہ استعمال نہ کرنے والے صارفین کی تعداد دس لاکھ سے تینتیس کروڑ پچاس لاکھ تک پہنچ گئٰی۔