لاہور: (دنیا نیوز) امریکی مارکیٹ میں شئیر بیس فیصد تک گر نے سے نئی تاریخ رقم ہوگئی، سرمایہ کاروں نے مارک زکر برگ کی چئیرمین کے عہدے سے چھٹی کرانے پر غور شروع کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ"فیس بک" کو ایک دن میں سترہ بلین ڈالر کا نقصان ہو گیا، ایک دن میں اس حد تک شئیر گرے کہ امریکی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
فیس بک کے مارکیٹ شئیر بیس فیصدگرنے پر مارک زکر برگ پریشان ہو گئے۔ کئی انوسٹرز نے چئیرمین کا اثرورسوخ کم کرنے کی ٹھان لی۔ بعض سرمایہ کار چاہتے ہیں مارک زکر برگ چئیر مین کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔
بلوم برگ بلینئر انڈیکس میں بھی مارک زکر برگ کی تنزلی، تیسری پوزیشن سے گر کر چھٹے درجے پر پہنچ گئے۔