بسکٹوں میں سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟

Last Updated On 29 July,2018 09:21 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بعض بسکٹوں میں سوراخ موجود ہوتے ہیں۔ خصوصاً کریم والے بسکٹوں میں سوراخ لازمی رکھے جاتے ہیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے ؟ ایک مشہور بسکٹ کمپنی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔بین الاقوامی بسکٹ برانڈ بربن نے چند صحافیوں کو برطانیہ میں موجود اپنی مینو فیکچرنگ کمپنی کا دورہ کروایا جس میں انہوں نے بسکٹ بننے کے عمل کا جائزہ لیا۔

بسکٹ کی تیاری پر بنائی جانیوالی اس دستاویزی ویڈیو میں فیکٹری منیجر نے بتایا کہ کریم والے بسکٹوں میں سوراخ اس لئے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران گرم درجہ حرارت ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے ۔

ان کے مطابق اگر اس بھاپ کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملے گا تو اس سے بسکٹ ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں جس کے بعد ہمیں ایک ناقابل فروخت اور خراب پراڈکٹ حاصل ہوگا۔