دماغ سے کنٹرول ہونے والا تیسرا بازو

Last Updated On 29 July,2018 09:16 pm

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ایک ابتدائی تجربے میں آٹھ رضاکاروں نے اپنے دماغ سے مشینی بازو کنٹرول کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وقت میں دو مختلف امور سر انجام دئیے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو مصروف انسانوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ایک وقت میں کئی کام کرنا چاہتے ہیں، یا پھر انہیں وزن وغیرہ اٹھانے کے لئے ایک اور دستِ تعاون درکار ہوتا ہے لیکن یہ بازو اب مشینی ہوگا جو دماغی اشاروں پر کام کرے گا۔

روبوٹک بازو کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ اسے درست انداز میں کنٹرول کرنے کے لئے عین وہی توجہ اور مشق درکار ہوگی جو کسی مراقبے کے لئے ضروری ہوتی ہے تاہم دیگر ماہرین نے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔