نیویارک(نیٹ نیوز) ورزش کے فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ دنیا کی کوئی غذا اور ہسپتالوں کی کوئی دوا ،ورزش کا متبادل نہیں ہوسکتی ،نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ ورزش کئی طرح سے دماغ و ذہن کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے مرکز برائے دماغی علوم نے ورزش کے بعد انسان اور جانوروں کے دماغی سکین کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ورزش دماغی کارکردگی اور برین نیٹ ورک کے راستوں کو مضبوط بناتے ہوئے دماغی و ذہنی استعداد کو بڑھاتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ ایک ہی قسم کی ورزش کم سے کم نصف گھنٹے تک کرنے سے دماغ کی کیمیائی ساخت اور افعال پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں ایئروبک ورزشیں سرِفہرست ہیں جن میں جاگنگ، تیزقدمی، پیراکی، باکسنگ، سائیکل چلانا اور دیگر ایسی ہی ورزشیں شامل ہیں۔