نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا مصنوعی سیارہ گیارہ اگست کو سورج کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گا، وہ سورج کے اتنا قریب پہنچے گا جتنا آج تک کوئی نہیں پہنچا۔
ناسا کا کہنا ہے اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو پاکر سولر پروب گیارہ اگست کو لانچ کیا جائے گا۔ ایک عام سی گاڑی کے سائز کا سیارہ سورج سے اکسٹھ لاکھ کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچے گا۔
یہ اس سے پہلے بھیجے گئے مصنوعی سیاروں کی نسبت سات گنا زیادہ قریب پہنچے گا، سات برس جاری رہنے والے مشن کے دوران وہ سورج کی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور طوفان، جسے سولر ونڈ کہتے ہیں، کا جائزہ لے گا۔