’ڈول سم‘ آئی فون سیٹ صرف چینی صارفین کے لیے

Last Updated On 05 August,2018 04:38 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز ) سمارٹ فون بنانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی فرم ’ایپل‘ پوری دنیا کے صارفین کی ضروریات کے پیش نظر مختلف خصوصیات کے حامل موبائل فون تیار کرتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے چینی صارفین کے لیے ''ڈول سم'' والا موبائل متعارف کرایا ہے جو صرف چین تک محدود ہو گا۔

تائیوان کے انگریزی اخبار یونائیٹڈ ڈیلی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایپل کمپنی کی طرف سے ایک ہی وقت میں دونوں سموں کے مواصلاتی رابطے کی سہولت کا حامل سیٹ رواں سال تیار کیا جائے گا جو اگلے چند ماہ میں چینی صارفین کی پہنچ میں ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈول سم‘ نظام آئی فون 9 میں شامل کیا جائے گا۔ LCD اسکرین کےساتھ اس کا سائنز 6.1 انچ بتایا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں پوری دنیا میں مشہور ہے کہ یہ سیٹ اپنی کم قیمت کی بدولت بہت زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔

‘ایپل‘ کی شریک ٹیکنالوجی کمپنی فوکس کون کا کہنا ہے کہ چین نے ایک سم اور دو سم والے کم قیمت کے دو طرز کے سمارٹ فون بنائے ہیں۔ ان میں سے دوسموں والا صرف اہل چین کے لیے ہے، جب کہ ایک سم والا سیٹ باقی دنیا میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دوہری سم والے سمارٹ فون ڈوول سلائیڈ سٹینڈ بائی موڈ یعنی SSD‘ سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سیٹ کو استعمال کرتے ہوئے بہ یک وقت دونوں سموں سے فون کال موصل یا کال کر سکتے ہیں، تاہم وائرلس پیغامات کی موصولی کے کے لیے ایک اضافی سسٹم کی ضرورت ہو گی۔

’ایس ایس ڈی‘ موبائل فون کئی دوسری کمپنیاں تیار کر رہی ہیں مگرآئی فون کے سیٹوں میں اب تک ایسی کوئی نظام نہیں تھا۔

آئی فون کی طرف سے ’ڈول سم‘ والے موبائل متعارف کرانے کی خبریں درست ہیں، کیونکہ اس طرح کی افواہیں ایک عرصے سے سننے کو مل رہی تھیں کہ ’ایپل‘ دو سم والے اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔