سام سنگ نے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ-9 متعارف کروا دیا

Last Updated On 10 August,2018 01:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کوریا کی الیکٹرانک آلات بنانے والی کمپنی سام سنگ نے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ-9 متعارف کروا دیا ہے، اس سیٹ میں 512 جی بی میموری، بیٹری اور بلیو ٹوتھ پہلے سے بہتر ہیں.

نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک تقریب میں سام سنگ کے موبائل بزنس کے صدر ڈی جے کو نے نوٹ-9 متعارف کروا دیا، فون میں کوئی نئے فیچر نہیں البتہ اسکی بیٹری، میموری 512 جی بی اور بلیو ٹوتھ پہلے سے بہتر ہیں۔ فون کے ایس پین بھی بلیو ٹوتھ دے دی گئی ہے جس سے اسے ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے البتہ اسکی قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔