لاہور(نیٹ نیوز)پٹرول ،ڈیزل اور گیس سے تو سب ہی گاڑی چلاتے ہیں لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل سے گاڑی چلاکر ثابت کیا کہ ان کا سٹائل کچھ الگ ہی ہے۔
گاڑیاں عام طور پر پٹرول،گیس اور ڈیزل پر چلتی ہیں لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل کے ذریعے گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
Fikret Causic نامی شخص نے 3 سال قبل متبادل ذرائع سے گاڑی چلانے پر تجربات شروع کئے تھے جس کے بعد وہ سن فلاور آئل کے ذریعے گاڑی چلانے میں کامیاب رہا ہے ۔
نوجوان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک لٹر میں 20 کلو میٹر گاڑی چلاتا ہے جبکہ وہ اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کیلئے ایک پارٹنر کی تلاش میں ہے۔