فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا کا سورج کی سطح پر تحقیق کیلئے مصنوعی سیارہ پارکر سولر پروب اپنے سات برس کے سفر پر کل روانہ ہو گا۔ اسے خصوصی میٹریل سے بنایا گیا ہے جس کے باعث یہ سورج کی حدت کو برداشت کر سکے گا۔
فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر میں منصوبے پر کام کرنے والی سائنسدان نکولا فوکس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارکر اپنے سفر کے دوران سیارہ زہرہ کے قریب سے گزرے گا۔ وہ سورج سے 38 لاکھ 30 ہزار میل کے فاصلے تک جائے گا جہاں آج تک کوئی دوسرا مصنوعی سیارہ نہیں گیا۔ اسے خصوصی میٹریل سے بنایا گیا ہے جس کے باعث یہ سورج کی حدت کو برداشت کر سکے گا۔