'پارکر' سورج پر کمند ڈالنے کے مشن پر روانہ

Last Updated On 13 August,2018 09:43 pm

فلوریڈا: (دنیا نیوز) ناسا نے امریکی ریاست فلوریڈا سے پارکر نامی مصنوعی سیارہ خلاء کی جانب روانہ کردیا، یہ سیارہ سورج سے اٹھنے والی شعاعوں اور سورج کی سطح کا مشاہدہ کرے گا۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی سورج کو قریب سے جاننے کی کوشش، ناسا نے پارکر نامی مصنوعی سیارہ سورج کی جانب روانہ کر دیا۔ خلائی مشن کو ڈیلٹا 4 راکٹ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 31 منٹ پر روانہ کیا گیا۔

پارکر سٹیلائیٹ 7 برس تک سورج کے گرد 24 چکر لگاتے ہوئے زمین پر معلومات بھیجے گا۔

ناسا کے مطابق پارکر نامی تحقیقاتی سیٹلائیٹ پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئی ہے اور اس دوران پارکر کو 13 سو سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس پر نصف خصوصی شیٹ کی وجہ سے آلات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ 

واضح رہے کہ اس خلائی مشن کی روانگی میں تکنیکی مسائل کے باعث ایک دن کی تاخیر ہوگئی تھی۔