لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا ہے تاہم سنیل گواسکر نے پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا اور کئی چینلز نے کہا کہ سنیل کے لیے ’دوست سے زیادہ دیش‘ اہم ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔
نوجوت سنگھ سدھو نے 18 اگست کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی حامی بھری ہے لیکن سنیل گواسکر نے پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گواسکر بھارت کو مقدم رکھتے ہیں، اس لیے انہوں نے عمران خان کا دعوت نامہ مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو کئی بڑے صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے، اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے لہذا اس بات کا ’دیش‘ سے کوئی تعلق نہیں۔
Here is video of @IndiaToday interview with Gavaskar. One correction: Gavaskar scored 96 in his last test against Pakistan and not a century.. guess I got carried away! pic.twitter.com/pvD5B1Beaj
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) August 12, 2018
ایک اور بھارتی صحافت کا بڑا نام برکھا دت نے بھی منفی پروپیگنڈے پر کہا ہے کہ ایسی باتوں پر میڈیا کو شرم آنی چاہیے، پھر تو ساری بھارتی ٹیم بھی غدار ہوئی جس نے عمران خان کے لیے بیٹ سائن کیا ہے۔
What is this absolute CRAP. If attending Imran Khan s swearing in is anti national, is our entire cricket team treacherous because they signed a bat for him ? Aren t journalists seriously ashamed of mouthing this bakwas .. shameful. https://t.co/WlCMVhsiVj
— barkha dutt (@BDUTT) August 12, 2018
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی اور بھارتی ٹیم کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا تھا۔