کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں پوری پاکستانی قوم خوشیاں منا رہی ہے وہاں گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا ہے۔
معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہوئے اپنا ڈوڈل لہراتے پاکستانی پرچم میں بدل دیا ہے اور جیسے ہی گوگل ویب سائٹ پر جائیں تو لہراتا ہوا پاکستانی پرچم ہر پاکستانی کو انوکھی خوشی سے لبریز کر دیتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کیا ہو، عالمی سطح پر شہرت پانے والی پاکستانی شخصیات کے یوم پیدائش پر اپنا لوگو بدل دیا جاتا ہے جیسے معروف پاکستانی مصور صادقین، گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت دیگر کی تصاویر والا ڈوڈل پاکستانی شخصیات کی اعلی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔