گھر پر دفتری کام کی ٹینشن لینے والوں میں بیماریوں کا خطرہ

Last Updated On 14 August,2018 05:52 pm

لاہور(نیٹ نیوز) ایسے افراد جو دفتر کے کاموں کی فکر گھر پر کرتے ہیں ان میں سردرد، تھکن، نیند نہ آنا، دل اور معدے کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ دفتری اوقات کار کے بعد بھی کام سے متعلقہ ای میلز اور پیغامات چیک کرتے ہیں وہ نہ صرف اپنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنے اہلخانہ اور قریبی ساتھیوں کو بھی الجھنوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتے ہیں اور ایسے لوگوں سے صحت کیساتھ قریبی رشتے بھی دور ہو جاتے ہیں۔