امریکہ: (دنیا نیوز) 2011 میں شٹل پروگرام کے خاتمے کے بعد امریکا کا خلا باز بھیجنے کا پہلا منصوبہ، خلا باز اور خلائی شٹل میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔
چار خلا بازوں کو اگلے برس عالمی خلائی مرکز روانہ کیا جائے گا، انہیں ایک نجی کمپنی کے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ 2011 کے بعد امریکا کی سرزمین سے خلا بازوں کو لے جانے والا یہ پہلا مشن ہے۔ شٹل پروگرام بند کرنے کے بعد امریکا اپنے خلا بازوں کو بھیجنے کے لیے روس کی سرزمین استعمال کرتا ہے۔