ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی صدرکی تجارت دشمن پالیسیوں پرروس نے ترکی سے روابط بڑھانے کی پیشکش کر دی۔ امریکی ڈالر نظر انداز کرتے ہوئے ماسکو نے روسی روبل اور ٹرکش لیرا استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی تجارت دشمن پالیسیوں پر روس کا ردعمل سامنے آ گیا، روس نے ترکی کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیش کش کر دی۔ انقرہ کے ساتھ تجارت میں ترکش لیرا اور روسی روبل میں لین دین ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی پادری کی ترکی میں قید پر واشنگٹن اور انقرہ کے تعلقات کشیدہ ہیں، واشنگٹن نے ترکی کی ایلو منیم اور اسٹیل کی درآمدات پر ٹیکس لگائے تو انقرہ نے جوابی وار کرتے ہوئے کئی امریکی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔