لاہور(نیٹ نیوز ) معروف کمپنی ایپل نے رواں ماہ صارفین کیلئے تین نئے آئی فونز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی یہ تعارفی تقریب سٹیو جابز تھیٹر میں منعقد ہوگی جس میں معروف کاروباری شخصیات شریک ہوں گی ۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آئی فون کی یہ خاصیت ہوگی کہ اس کی سکرین ماضی میں آنے والے تمام آئی فونز کی نسبت زیادہ بڑی اور واضح ہوگی اور اس سے صارفین کو زیادہ بہتر آواز اور بڑا ڈسپلے مل سکے گا۔