لاہور (نیٹ نیوز ) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی انسانوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور یہ آلودگی کسی بھی انسان کو ایستھما کا شکار بنا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایستھما کی شکایات ان افراد میں زیادہ دیکھی گئی ہیں جو سڑکوں کے زیادہ قریب رہتے ہیں۔
ماہرین نے اپنے مشاہدے کے دوران یہ بھی دیکھا کہ جن افراد کے گھر بڑی سڑکوں ، ہائی ویز اور موٹر ویز سے خاصے دور بنے ہوئے تھے ان میں بھی اس بیماری کی علامات نہیں پائی گئیں۔ اس لئے تمام طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگر ایستھما جیسی بیماری سے محفوظ رہنا ہے تو گرد آلود سڑکوں اور بازاروں سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔