چاکلیٹ کا مناسب استعمال دل کے لیے فائدہ مند

Last Updated On 05 September,2018 07:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کم مقدار میں چاکلیٹ کھانا ایک مقبول علاج شمار کیا جاتا ہے جبکہ چاکلیٹ کا کثیر مقدار میں استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے اندر "کوکوا" میں پائے جانے والے قدرتی مرکبات خون کی شریانوں کو صحت مند بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہانہ 3 چاکلیٹ بار تک کھانے والے انسانوں میں ہارٹ فیل کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت 13 فیصد کم ہوتا ہے جو چاکلیٹ بالکل نہیں کھاتے ہیں۔ساتھ ہی محققین اس بات سے بھی خبردار کرتے ہیں کہ روزانہ چاکلیٹ کی کثیر مقدار کھانے سے انسان میں حرکت قلب بند ہو جانے کا خطرہ 17فیصد بڑھ سکتا ہے۔