بیجنگ (دنیا نیوز ) چین جو تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہاں کھانے پینے کے انداز بھی تیزی سے بدل رہے ہیں، ماہرین کے مطابق چین تیز رفتاری سے کپیٹل ازم کے سارے رنگ اپنا رہا ہے۔
بیجنگ کے روایتی کیفے جہاں لوگ آرام سے بیٹھ کر گپ شپ لگاتے اور کافی پیتے تھے لیکن اب وہاں تیزی سے تیار کی جانے والی کافی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
ایک سال کے اندر 8 سو سے زیادہ ایسے کیفے بنے جہاں لوگ اپنی کافی پیک کرواتے اور یہ جا وہ جا، یعنی چین کے شہروں میں ایسے کیفوں کی مانگ کم ہوئی جہاں لوگ اپنی بلیوں کے ساتھ گھنٹوں بیٹھتے اور گرما گرم کافی کی چسکیاں لگاتے۔