جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں، تحقیق

Last Updated On 05 September,2018 01:46 pm

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹور نٹو کے ماہرین نے نئی تحقیق میں سکول جانے سے کم عمر کے بچوں پر کئے گئے تجربے میں یہ دیکھا کہ جھوٹ بولنے والے بچے سچ بولنے والوں پر سبقت لے جاتے ہیں۔

 

تحقیق میں چھپن چھپائی کے کھیل میں بچوں کو دو ٹیموں میں بانٹ دیا گیا جس میں بچوں کو بڑوں سے پاپ کارن چھپانے کا ٹاسک دیا گیا۔ بڑوں کو بوجھنا تھا کہ کس ہاتھ میں پاپ کارن ہے جن بچوں نے بڑوں کو چکما دیا انہوں نے زیادہ سکور حاصل کئے ۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی بھی ضرورت ہے لیکن حالیہ تجربوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بچے ذہین ہوتے ہیں وہ حالات کے مطابق دوسروں سے جھوٹ بولنے میں زیادہ ماہر ہوتے ہیں۔