سوشل میڈیا کے نشے سے جان کیسے چھڑائیں؟

Last Updated On 06 September,2018 11:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) کیا آپ اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پا رہے اور اپنی صحت کا خیال بھی نہیں رکھ پا رہے تو یقینا پھر آپ سوشل میڈیا کے نشے کا شکار ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس مسئلے کا حل کیا ہے۔

انسان کی زندگی میں سب اہم چیز اس کا وقت ہے، اب لوگ اکثر کہتے ہیں، میرے پاس وقت نہیں ہے، آخر یہ وقت جاتا کہاں ہے؟

آپ کا زیادہ تر وقت، سوشل میڈیا پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ اپنا وقت قیمتی بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے سمارٹ فون سے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی ایپس ڈیلیٹ کرنا ہوں گی۔ آپ دیکھیں گے اس سے آپ کی بہت سی الجھنیں دور ہو جائیں گی۔

اور اگر آپ اس مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں تو سمارٹ فون سے جان چھڑائیں اور خرید لیں عام بٹنوں والا فون، یقین جانیں اسکے بعد آپ کو ورزش و کھیل کود اور کتاب پڑھنے کا وقت بھی مل جائے گا اور آپ بچوں کو گلی میں سائیکل چلانے اور قلفی کھلانے کے لیے بھی لے جا سکیں گے۔