فرینڈ لسٹ سے متعلق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ

Last Updated On 15 November,2018 09:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) واٹس ایپ کی جانب سے ایپ میں نئے لوگوں کو فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔اب فرینڈز لسٹ میں نئے نمبر ز کیو آر QR کوڈ کو سکین کر کے باآسانی شامل کیے جاسکیں گے۔

صارفین کو ایپ کے استعمال میں ہر ممکن سہولت دینے کی خاطر واٹس ایپ انتظامیہ ایپ میں یہ اپ ڈیٹ جلد ہی متعارف کرانے جارہی ہے۔ فرینڈ ز لسٹ میں نئے لوگوں کوشامل کے طریقہ کار کی پیچیدہ ہونے پر صارفین کو ایپ کے استعمال میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا حل اب کمپنی نے ڈھونڈ نکالاہے۔ اب واٹس ایپ کی فرینڈ لسٹ میں کسی بھی نئے نمبر کو اس فون کے کیو آر QR کو سکین کرنےپر ایڈ کیا جا سکے گا۔