بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی طلبا و طالبات نے ایسے ڈرون کا تصور پیش کیا ہے جو ایک مضبوط جال اٹھائے جلتی عمارتوں میں لوگوں کو تلاش کریں گے۔
کواڈ کاپٹر ڈرون چاروں کونوں سے جال کو تھامے اور پھیلائے رکھیں گے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے اس پر کود سکیں گے۔ سمندری لائف گارڈ کی طرح اس ڈیزائن کو نیٹ ڈرون کا نام دیا گیا ہے، قابلِ اعتبار ڈرون از خود پرواز کریں گے۔
جی پی ایس نظام سے لیس ڈرون سسٹم کو جیسے ہی کسی عمارت میں آگ لگنے کا اشارہ ملے گا چار کواڈ کاپٹر وہاں پہنچ کر جال پھیلائیں گے اور خود لوگوں کی شناخت کرکے انہیں بچائیں گے۔ سینسر کے ذریعے یہ چھلانگ لگانے والے شخص کی پوزیشن اور اس پر نظر بھی رکھتے ہیں اسی لحاظ سے یہ جال کو منظم بھی رکھ سکتے ہیں۔