آٹھ سالہ بچہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے میں سب پر بازی لے گیا

Last Updated On 04 December,2018 08:31 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) بچے نے ایک سال کے دوران دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما لیے۔ رائن کو یوٹیوب پر ایک کروڑ تہتر لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر، آٹھ سالہ امریکی بچے نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز میگزین کے تجزیے کے مطابق رائن یوٹیوب کے ذریعے کمائی کرنے والوں میں سب سے آگے ہیں۔

رائن نے اس سال جون تک گزشتہ بارہ ماہ میں 22 ملین ڈالر کمائے جو دوسرے نمبر پر آنے والے جیک پال سے پانچ لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔

مارچ 2015ء میں یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بعد سے اب تک رائن کی وڈیوز 26 ارب بار دیکھی جا چکی ہیں اور ایک کروڑ تہتر لاکھ سے زیادہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔