خراٹوں کی نگرانی کیلئے سلیپنگ سسٹم رجسٹرڈ

Last Updated On 02 December,2018 04:52 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے خراٹوں کی نگرانی کیلئے سلیپنگ سسٹم رجسٹر کرا لیا۔

خراٹے کی مشکل سے نجات دلانے کے لیے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے خراٹوں کی نگرانی کے لیے سلیپنگ سسٹم رجسٹر کرا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم میں شامل خصوصی بستر ایک ٹچ سکرین کے کنٹرول پینل سے جڑا ہوا ہوگا اور کمپیوٹر، ڈسپلے پر سونے والے کے دل کی دھڑکن کی رفتار، سانس لینے کی رفتار اور درجہ حرارت دکھائے گا۔

ملٹی سینسر سلیپنگ سسٹم میں ایک کیمرہ بھی لگا ہو گا جو سوئے ہوئے شخص کے سر کے اوپر لگا ہوا ہو گا تا کہ خراٹوں کو جانچا جا سکے۔ یہ پراڈکٹ کب مارکیٹ میں آئے گی، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔