لاس اینجلس: (دنیا نیوز) لاس اینجلس میں آٹو شو سج گیا، دنیا بھر سے آٹو کمپنیوں نے جدید گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کر دیں، عام عوام کو 30 نومبر سے انٹری ملے گی۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں چمچماتی گاڑیوں کا میلہ، آٹو کمپنی واکس ویگن کی بیٹل شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی، ریویان کا الیکٹرک پک اپ ٹرک بھی آٹو شو کی رونق بڑھا رہا ہے، چارجنگ ٹرک چار سو میل سفر کر سکتا ہے۔ لاس اینجلس آٹو شو تیس نومبر کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔