لاہور: (دنیا نیوز) فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار نئی بلندیوں کو چھونے لگی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار چار سو پانچ اعشاریہ پانچ پارٹیکلز پر ملین تک پہنچ گئی جو ایک ریکارڈ ہے، عالمی ادارہ برائے موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔
فضا میں گرین ہاؤس گیسزکی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ، عالمی ادارہ برائے موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 2017ء میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 405.5 پی پی ایم تھی، رپورٹ کے مطابق یہ مقدار 2015ء میں 400 اور 2016ء میں 403.34 تھی۔
رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں میں اضافے سے موسمیاتی تبدیلی کی رفتار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اثرات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔