آئی فون تو بیشتر افراد استعمال کرتے ہیں مگر بہت کم افراد اس ٹرک سے واقف ہیں جو گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹر صارف نے دریافت کی۔
درحقیقت یہ ٹرک وقت بچانے میں مدد دیتی ہے اور صارفین اس کی مدد سے فوری طور پر اپنے ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے اسکرین پر اسپیس بار کو دبا کر رکھیں جس کے بعد میسجز کو آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں جو انفرادی الفاظ کو دبا کر بار بار ایڈٹ کرنے کی زحمت سے بچاتا ہے۔
ٹوئٹر صارف کریسی بیرئیری نے اس دریافت کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو احمق سمجھ رہی ہیں کیونکہ انہیں اس کی بورڈ شارٹ کٹ کا کبھی علم نہیں ہوسکا تھا۔
انہوں نے لکھا آپ لوگوں نے مجھے کبھی اس آئی فون ٹرک کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ ۔
اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف کے مطابق اگر آپ اسپیس بار پر کلک کرکے اسے دبا کر رکھیں، تو کرسر کو اپنی مرضی سے کہیں بھی حرکت دے سکتے ہیں، انگوٹھے سے کرسر کو ڈریگ کرکے لانے کی کوشش نہیں کرنا پڑے گی۔
اس فیچر میں اسپیس بار کو دبا کر رکھنے سے کرسر کو بائیں، دائیں اوپر نیچے کرنے کی سہولت ملتی ہے۔
اس آئی فون ٹرک سے میسجنگ کے دوران ٹائپوز کی غلطیوں کو ٹھیک کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر آئی فون صارفین بھی اس ٹرک سے واقف نہیں تھے اور کریسی کی ٹوئٹ کے بعد اسے آزما کر وہ حیران رہ گئے