کی بورڈ کے 18 بہترین شارٹ کٹس

Last Updated On 22 November,2018 09:44 pm

(ویب ڈیسک) کمپیوٹر کا استعمال تو آج کل بہت عام ہے اور پاکستان جیسے ملک میں بھی کروڑوں افراد اسے روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ماﺅس خراب ہوجائے تو صرف کی بورڈ سے اسے سنبھالنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
تو اگر آپ کو یہ چند کی بورڈ شارٹ کٹس معلوم ہو تو آپ انٹرنیٹ اور دیگر کاموں کو محض اپنی انگلیوں کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔

بک مارک ایڈ کرنا
اپنی کسی پسندیدہ ویب سائٹ کا پیج محفوظ کرنا ہو تو ماﺅس کو حرکت دینے کی بجائے کی بورڈ پر بس Ctrl + D دبا دیں۔


ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کرنا
جب آپ کسی فائل کو ہمیشہ کے لیے کمپیوٹر سسٹم سے باہر کرنا چاہتے ہوں یعنی ری سائیکل بن میں جائے بغیر غائب کردینا چاہتے ہو تو Shift + Delete کلک کریں۔


براﺅزر بند کرنا
اگر تو دفتر میں گیم کھیل رہے اور باس آجائے یا کسی بھی وجہ سے دوسروں کی نظر سے اپنی ویب سرگرمیوں کو بچانا چاہتے ہوں تو Alt + F4 آپ کے کام آئے گا۔


ڈیسک ٹاپ لانا
اگر تو آپ نے کمپیوٹر پر بہت زیادہ ونڈوز کھول رکھی ہو اور فوری طور پر ڈیسک ٹاپ پر رسائی چاہتے ہو تو Window key + D سے ایسا ممکن ہے۔


فائل یا فولڈرز کی تلاش
کسی ایک فائل کے لیے تمام فولڈرز میں سرچ کرنے کی زحمت میں نہ پڑیں بلکہ Window key + F کے شارٹ کٹ کو استعمال کرکے بھی ایسا ممکن ہے۔


زوم لیول بدلنا
اگر کسی ویب یا کسی اور پروگرام میں کام کرتے ہوئے اس میں زوم ان یا آﺅٹ کرنے کی ضرورت ہو تو Ctrl + scroll mouse wheel کو استعمال کریں۔


براﺅزر میں بند ہوجانے والے ٹیب کو ری اوپن کرنا
کیا آپ نے غلطی سے کسی ایسی براﺅزر ٹیب کو بند کردیا ہے جس کو آپ دیکھ رہے تھے اور اس کی دوبارہ تلاش کافی مشکل ہے ؟ تو اس پیج کو ری اوپن کرنے کے لیے Ctrl + Shift + T کو آزما کر دیکھیں۔


کھلے ہوئے پروگرامز میں سوئچ کرنا
یہ شارٹ کٹ لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہوگا یعنی Alt + Tab کی مدد سے ایک سے دوسری ونڈو پر جایا جاسکتا ہے تاہم ونڈوز سیون میں Window key + Tab کے ذریعے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔


اسکرین شاٹ لیں
اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کی فوری تصویر یا اسکرین شاٹ کے لیے Print Screen کے بٹن کو دبا دیں یہ شارٹ کٹ ان ویب پیجز کے لیے کارآمد ہے جہاں کاپی اور پیسٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔


ویب پیج کو ریفریش کرنا
آپ کو کسی تازہ اپ ڈیٹ کے بارے میں جاننا ہے تو اسکرین کو ریفریش کرنے کے لیے F5 یا Ctrl + R سے اسے ریفریش کرلیں۔


براﺅزر پیج کو بیک کرنا
براﺅزر پر آپ نے پہلے گوگل کو اوپن کیا اور پھر اس کی جگہ فیس بک کھول لی مگر اب واپس گوگل پر جانا چاہتے ہیں تو Alt + ← مددگار ثابت ہوگا۔


اسپیلنگ یا گرامر چیک
بہترین اسپیلنگ اور گرامر کو یقینی بنانے کے لیے F7 کا بٹن مددگار ثابت ہوتا ہے۔


http://www کا اضافہ کرنا
ویب براﺅزر پر بس ویب سائٹ کا نام لکھیں جیسے گوگل اور پھر Ctrl + Enter دبائیں، http://www اور .com خود ہی شامل ہوجائیں گے۔


ایڈریس بار پر جانا
اگر ماﺅس کام نہیں کررہا اور فوری طور پر کوئی نیا ویب لنک براﺅزر پر ڈالنا چاہتے ہیں تو Ctrl + L یا F6 کی مدد لیں۔


براﺅزر پر زوم کرنا
ویب براﺅزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور - کرنے سے زوم آﺅٹ ہوتا ہے۔


اپنے کمپیوٹر کو سیکنڈوں میں لاک کریں
اگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہئے تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔


اپنی ونڈو کو اسکرین کی کسی بھی جانب منقل کردینا
اگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔


ایکسل میں اپنی آخری کمانڈ کو آسانی سے دوہرانا
اگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کرکے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کرکے محض F4 کلک کرکے کرسکتے ہیں۔