لاہور: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے انسانوں کو فضائی آلودگی کے اثرات ست بچانے والا ایک ایسا ایئر فلٹر تیار کیا ہے جس کی مدد سے 90 فیصد سے زائد خطرناک ذرات کو پھپھڑوں کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
فضائی آلودگی سے بچنے کا حل امریکی اور چینی سائنسدانوں نے نکالا ہے، انتہائی کم لاگت والا یہ ائر فلٹر سویا بین سے تیار کیا گیا ہے۔
پوری دنیا میں فضائی آلودگی سے ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوچکا ہے چین و بھارت سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں گرد و آلودگی کے ذرات کی مقدار بہت بڑھ چکی ہے۔
یہ فلٹر یہ آلودگی کے خطرناک زرات کو پھیپھڑوں تک جانے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ دھویں اور فضا میں جمع ذرات، الرجی کی وجہ بننے والی گردوغبار کی 90 فیصد مقدار کو بھی یہ ناک کے اندر جانے سے روکتا ہے یہاں تک کہ اس سے بیکٹیریا بھی نہیں گزرسکتے۔
یہ فلٹر الیکٹروسٹیٹک انداز میں کام کرتا ہے جنہیں مسلسل 12 گھنٹے تک پہنا جا سکتا ہے، ایک پیکٹ میں 10 فلٹر آتے ہیں۔