واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سےاکثر صارف ناواقف

Last Updated On 19 November,2018 08:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اس فیچر کے استعمال سے اس بات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین واٹس ایپ پر کن فرینڈز سے سب سے زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کا دور ہے اور خصوصاً موبائل فون کے استعمال میںہر کوئی ہی کسی نہ کسی صورت مصروف رہتا ہے۔اس کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ واٹس ایپ بھی ہےجس کے دنیا بھر ایک ارب سے بھی زیادہ صارفین ہے ۔ یہ ایپ ٹیکسٹ میسج، ویڈیو کالز اور کئی فائلز کو افرادیا گروپس کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے۔یہاں تک کہ کئی سرکاری معاملات میں بھی اس ایپ کو بطور ذریعہ ابلاغ استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ روزانہ کے استعمال کے باوجوداکثرصارفین اس کے کئی فیچر زسے ناواقف ہیں۔ جیسا کہ ایک فیچر ایسا بھی ہے جس سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارف واٹس ایپ پر کس فرینڈ سے سب سے زیادہ بات کرتا یا کرتی ہے۔

یہ بات معلوم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ سب سے پہلے آپ فون میں واٹس ایپ اوپن کریں۔پھر Settingsپر کلک کرتے ہوئے  Data and Storage usage کا انتخاب کریں۔
اس کےبعد ایک اور آپشن  Storage usage کا انتخاب کریں اورآپ سامنے ایک لسٹ ظاہر ہوگی جو کہ آپ کی فرینڈزاور گروپس سے بات چیت سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔