نیویارک: (دنیا نیوز) گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ نے پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا، اپنے بلاگ میں انہوں نے پاکستان کی پانچ خصوصیات گنوا دیے۔
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن، عالمی ادارے سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رخ کرنے کے مشورے دینے لگے۔ گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ لارس اینتھونسن نے پاکستان کو ڈیجیٹل فاسٹ ملک قرار دے دیا۔
اپنے بلاگ میں اینتھونسن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاروں کی پاکستان کی پانچ خصوصیات گنوا دیے۔ لارس انتھونسن کے مطابق اگلے چند سالوں میں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی بننے کے ساتھ ساتھ چوتھی تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت بھی بن جائے گا جبکہ سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور سی پیک کے تحت فور جی ٹیکنالوجی میں بھی بہتری کی امید ہے۔