واشنگٹن: (دنیا نیوز) ناسا کا بغیر پائلٹ خلائی جہاز"انسائٹ" تقریباً 7 ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گیا، سرخ سیارے کی تصاویر بھیجیں۔ خلائی جہاز مریخ کی سطح پر زلزلوں اور اس کے وجود کاپتہ لگانے کی کوشش کریگا۔
ناسا کا خلائی جہاز"انسائٹ" مریخ پر کامیابی سے اتر گیا۔ ان سائٹ نے لینڈ کرنے کے فوری بعد سیارے کے قدرتی مناظر کی پہلی تصویر زمین پر ارسال کی جس میں جہاز کا ایک پاؤں، ایک چھوٹا پتھر اور افق کو دیکھا جا سکتا ہے۔
خلائی جہاز دوسال تک مریخ پر رہے گا اور اس کی سطح پر زلزلوں اور اس کے وجود کا پتہ لگانے کی کوشش کریگا۔ انسائٹ زمین سے 54 کروڑ 80 لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچا ہے۔