سینیٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

Last Updated On 15 November,2018 09:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کے زیر صدارت اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور انھیں مسلسل قید میں رکھے جانے کی مذمت کرتا ہے۔

قراردار میں کہا گیا کہ یہ یوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے امریکی حکومت سے بات کی جائے، جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اس پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ قرارداد کی کاپی دفتر خارجہ کو بھجوائی جائے اور اس کی روح کے مطابق قرارداد پر عمل کیا جائے۔