نیویارک: (روزنامہ دنیا) یوں تو مچھروں کو بھگانے کیلئے مارکیٹ میں کئی سپرے اور ادویات دستیاب ہیں جو مچھروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کیلئے بھی نقصان دہ ہیں لیکن اب انہیں موسیقی کی مار سے بھی بھگایا جاسکتا ہے۔
جی ہاں مچھروں پر تحقیق کرنے والے کئی ماہر سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب سپرے اور ادویات کے مقابلے میں موسیقی سنا کر مچھروں سے بہتر طور پر بچا جا سکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپرے اور مچھر بھگاو ادویات انسانی استعمال کیلئے فائدہ مند نہیں بلکہ ان میں موجود کیمیکلز انسانی نظام تنفس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق امریکی میوزک پروڈیوسر سکرل لکس کی دھنیں دوسری دھنوں کے مقابلے میں مچھر بھگانے کیلئے زیادہ پر اثر ثابت ہوئی ہیں۔