جارجیا: (روزنامہ دنیا) امریکی ماہرین نے جدید ترین اور تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ’’سی آر آئی ایس پی آر، سی اے ایس نائن‘‘ المعروف ’’کرسپر‘‘ جینیاتی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی چھپکلی پیدا کی ہے جس کی رنگت مکمل طور پر سفید ہے۔
اس طرح کی سفید رنگت والے جانوروں کو ’’سورج مکھی‘‘ یا البینو کہا جاتا ہے اور یہ چھپکلی پہلا جانورہے جسے کرسپر تکنیک کے ذریعے بالکل سفید رنگت کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے۔
کرسپر ایک ایسا انقلابی طریقہ ہے جو دنیا بھر میں مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ۔ ایک جانب ماہرین اس طریقے کے ذریعے ملیریا والے تمام مچھروں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں تو دوسری طرف الزائیمر اور ایڈز جیسے امراض کےلیے نئی ادویات بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی نے جین میں تبدیلی کے ذریعے مختلف بیماریوں کی انسانی جین میں تبدیلی کا کام بھی آسان بنا دیا ہے۔