فن لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکہ و یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں گھروں اور بلند عمارتوں میں لکڑی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس لئے وہاں آگ لگنے کے سبب شدید نقصان کا خدشہ موجود رہتا ہے، اب ماہرین نے ایسی پالش ایجاد کی ہے جو لکڑی کو آگ لگنے سے بچانے میں کافی حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فِن لینڈ کے ماہرین نے مائیکرو ٹیکنالوجی کے ذریعے پالش نما کوٹنگ تیار کی ہے جو لکڑی کو آگ سے دور رکھتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس پالش کے خوردبینی ترکیب بھی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ پالش گاڑھے جیل کی طرح کا ایک محلول ہے جس میں اسی مادے سے 10 گنا زائد ٹھوس اجزا موجود ہیں۔ جیسے ہی اسے لکڑی پر لگایا جائے تو یہ جیل اس کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس طرح وہ لکڑی اور آکسیجن کے درمیان ایک رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یوں شعلے کے باوجود لکڑی جلتی نہیں کیونکہ اس تک آکسیجن نہیں پہنچ رہی ہوتی ہے۔ تجربہ گاہ میں کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ اور آزمائش سے اس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اگلے قدم پر ٹیکنالوجی کا دائرہ وسیع کرکے اسے تجارتی پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔