: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی مشہور کمپنی گوگل نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ہیڈ کوارٹر (دبئی انٹرنیٹ سٹی) میں سعودی لہجے میں بات کرنیوالی پرسنل اسسٹنٹ ویب آئی او ایس متعارف کرادی۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ گوگل مارکیٹنگ کے مطابق گوگل پرسنل اسسٹنٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی کی دین ہے۔ اس پر کئی برس سے کام چل رہا تھا۔اسکی بدولت سعودی لہجے میں عربی بولنے والے گوگل سے بات چیت کر سکیں گے۔ اس کی مدد سے اپنے پیاروں کو پیغامات بھیج سکیں گے۔ اپنی پسند کے گانے سن سکیں۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ گوگل مارکیٹنگ کے طارق عبداللہ کا کہنا ہے کہ آئی او ایس سعودی عرب میں لیپ ٹیپ پر مہیا ہو گی۔ اس کی بدولت سعودی عوامی لہجے میں سوال کا جواب وسیع عربی زبان میں حاصل کیا جا سکے گا کار ڈرائیونگ اور ورزش کے دوران اس سے نجی کام لئے جا سکیں گے۔ ڈیوٹی کے دوران اس سے الارم لگانے ، انٹرنیٹ سے برق رفتاری کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کا کام لیا جا سکے گا۔