لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی مشہور جامعات کا کہنا ہے کہ آہستہ چلنے والوں کی زندگی مختصر ہوتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جامعات کا کہنا ہے کہ تیز چلنے والوں کی زندگی لمبی ہو سکتی ہے کیونکہ ایسا عمل جسمانی صحت کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ سروے برطانیہ کی دو مشہور یونیورسٹیوں یونیورسٹی آف لیسیٹر اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک سروے میں کیا، اس سروے میں ملک بھر سے 5 لاکھ کے قریب افراد کو شامل کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق موٹے افراد ہوں یا پتلے لوگ انہیں تیز چلنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی زندگی طویل ہو سکتی ہے اور سست چلنے سے جان چھڑانی چاہیے۔
برطانیہ کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں کسی شخص کے وزن کو نظرانداز کرکے اس کے چلنے کی رفتار اور زندگی کے دورانیے پر غور کیا گیا ہے۔